برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا برکس ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینک فورم میں شریک اہم مہمانوں سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)
ریو ڈی جنیرو(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ برکس ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینک فورم میں شرکت کرنے والے اہم مہمانوں سے ملاقات کی۔
فوہوا نے بتایا کہ پہلا عالمی جنوب ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینک فورم گزشتہ سال نومبر میں ساؤ پالو میں کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ اور برازیلی صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا نے فورم کو مبارک باد کے خطوط بھی بھیجے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال شِنہوا نیوز ایجنسی نے برازیلی ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ مل کر برکس میڈیا اور تھنک ٹینک فورم کا انعقاد کیا تاکہ ان تہنیتی خطوط کے جذبے اور دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پائے جانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دی جا سکے۔ اس فورم کا مقصد عالمی جنوب کے تعاون کو فروغ دینا اور برکس سربراہان کے اجلاس میں ہونے والی کامیاب شراکتوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنا ہے۔
فو ہوانے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ فورم ذرائع ابلاغ کی دانش اور تھنک ٹینک کی طاقت کے ذریعے "وسیع تربرکس تعاون” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وسطی امریکی پارلیمنٹ کے صدر کارلوس ہرنینڈز اور دیگر مہمانوں نے میڈیا تھنک ٹینکس کے درمیان تعاون بڑھانے میں شِنہوا کے قائدانہ کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ برکس کے تھنک ٹینکس باہمی اتحاد اور اشتراک کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ عالمی برادری عالمی جنوب کی مضبوط آواز کو زیادہ بہتر سن سکے۔
