پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانامریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق معلومات نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق معلومات نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق معلومات نہیں۔

دوسری جانب امریکی وبرطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 17سے  19 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے دورہ پاکستان کی خبریں گردش میں تھیں۔ تاہم اب ترجمان دفترخارجہ نے بالکل واضح کردیا ہے کہ اب تک امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

شوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ستمبر میں بھارت کواڈ ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، امریکی صدر دورہ جنوبی ایشیا کے دوران بھارت بھی جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت جاتے یا واپسی پر پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی، ٹرمپ نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ سفارتی روابط سے جنگ کا خطرہ ٹال دیا تھا۔

پاکستان نے اعتراف کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا، حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ٹرمپ کی سنجیدہ دلچسپی کو سراہا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!