منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم کے فورم میں شریک غیر ملکی مندوبین چین کی...

شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم میں شریک غیر ملکی مندوبین چین کی ڈیجیٹل مہارت سے متاثر

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 2025 ڈیجیٹل اکانومی فورم جمعہ کے روز چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا ہے۔

ایس سی او کے رکن ممالک نے ڈیجیٹل سہولیات کی تعمیر، روایتی صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی اور صنعتی ترقی میں باہمی تعاون جیسے اہم شعبوں میں قابل ذکر اشتراک کیا ہے۔

کئی غیر ملکی شرکاء نے ڈیجیٹل شعبوں میں چین کے ساتھ مزید تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مہمت بوزکرت، سینئر محقق، ترکش سینٹر فار ایشیا پیسفک اسٹڈیز

"ہم چین کی ہمہ گیر ڈیجیٹل ترقی، اعلیٰ معیار اور مؤثر انفراسٹرکچر سے بہت متاثر ہیں۔چین کے پاس ترقی کے مزید کئی امکانات موجود ہیں اور کئی شعبے ایسے ہیں جہاں اس کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے۔ چین کی صنعتیں اس میدان میں کافی مضبوط ہیں کیونکہ ڈیجیٹلائزیشن ہر شعبے میں سرایت کر چکی ہے۔اور اگر تعاون نہ ہو تو اس صورتحال کے فوائد محدود رہ جائیں گے۔ لہٰذا جتنا زیادہ تعاون ہو گا سب کے لئے اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ژانیبک موخامےجانوف، صدر، الیکٹرانکس انڈسٹری ایسوسی ایشن، قازقستان

"ہم یہاں ایسے شراکت دار تلاش کریں گے جو ان ٹیکنالوجیز کو ہمارے ملک میں نافذ کر سکیں۔ میرے خیال میں چینی کمپنیوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ وہاں سخت مسابقت ہے اور حکومت کی بھرپور معاونت بھی حاصل ہے۔”

تھیان جن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شہر تھیان جن میں ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی فورم کا انعقاد

شرکا چین کے انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے

غیر ملکی مندوبین نے ترقی کے چینی ماڈل کو  سراہا

قازق مندوب کے مطابق چینی کمپنیوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے

ترک محقق نے ڈیجیٹل ترقی میں چین کی رفتار کو قابلِ تقلید قرار دیا

فورم میں صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی

شرکاء نے مستقبل میں مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!