اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں...

ہمیں پتا ہے ایرانی سپریم لیڈر کہاں ہیں لیکن ابھی نشانہ نہیں بنانا چاہتے : ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ایران کی فضاؤں کا مکمل کنٹرول ہے ، ایران کے پاس بڑی مقدار میں اچھے فضائی ٹریکنگ سسٹمز اور دیگر دفاعی آلات موجود تھے لیکن یہ امریکہ کے بنائے گئے سازو سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، امریکہ سے بہتر کوئی نہیں کر تا۔

 دوسری جانب امریکی صدر کا ایک اور بیان میں یہ بھی کہناتھا کہ ’’ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں ، وہ  ایک آسان ہدف ہیں لیکن وہ وہاں محفوظ ہیں کیونکہ ہم انہیں فی الحال شہید کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہے ، ہم یہ بھی نہیں چاہتے نہتے شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل حملے کیئے جائیں، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہاہے ، آپ کی توجہ کا شکریہ ‘‘۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یکے بعد دیگرے تیسری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایران سے غیر مشروط سرینڈر کرنے کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ کر دیاہے جس کے باعث اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں، اسرائیلی شہریوں نے بنکر میں پناہ لینا شروع کر دی ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!