اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینروایتی چینی طریقہ علاج غیر ملکی طلبہ کی دلچسپی کا مرکز بن...

روایتی چینی طریقہ علاج غیر ملکی طلبہ کی دلچسپی کا مرکز بن گیا

مشرقی چین کے صوبہ آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کی صحت افزا ثقافت کے فروغ کے لیے ایک خصوصی میلہ منعقد کیا گیا ہے جس کا اہتمام انہوئی یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن سے منسلک دوسرے تدریسی اہسپتال کی طرف سے کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تھائی لینڈ، پاکستان اور نیپال سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 18 بین الاقوامی طلبہ نے شرکت کی جہاں انہوں نے ایکیوپنکچر، تُوئینا (چینی تھراپی مساج) جیسے روایتی علاج کا تجربہ  کرنے کے ساتھ ٹی سی ایم ماہرین سے صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق علم حاصل کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): حرا نوازش، پاکستانی طالبہ، ہفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

"ہم نے روایتی چینی طب کے بارے میں پڑھا ہے اور آن لائن ویڈیوز بھی دیکھی ہیں۔ یہ واقعی انسانی جسم کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): شفق عباس، پاکستانی طالب علم، ہفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

"حال ہی میں ہم نے  روایتی چینی طب اور اس کے جسمانی صحت پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی حاصل کی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): حرا نوازش، پاکستانی طالبہ، ہفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی
"وقت کے ساتھ لوگ اس کے بارے میں سیکھ رہے ہیں اور آگاہی بڑھ رہی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): سراج کمار تمانگ، نیپالی طالب علم، ہفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی
"نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں روایتی چینی طب  کے چند مراکز پہلے سے موجود ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہماری حکومت چین کے ساتھ تعاون کے امکانات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ روایتی چینی طب ملک بھر میں متعارف کروایا جا سکے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): محمد میثم، پاکستانی طالب علم، ہفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

"روایتی چینی طب مختلف بیماریوں کے علاج میں مؤثر ثابت ہو رہا ہے اس کی متعدد اقسام دنیا بھر میں صحت کے متبادل طریقوں کے طور پر مقبول ہو رہی ہیں۔ ایسے میں چینی طب کو عالمی سطح پر متعارف کرنا نہ صرف طبّی شعبے کے لیے مفید ہے بلکہ اس سے مختلف اقوام کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بھی فروغ پائے گا۔”

آن سکرین ٹیکسٹ:

ہیفے میں روایتی چینی طب کی ثقافت فروغ کے لیے خصوصی میلہ کا انعقاد

تھائی لینڈ، پاکستان اور نیپال سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 18 بین الاقوامی طلبہ کی شرکت

بین الاقوامی طلبہ نے ایکیوپنکچر اور تُوئینا جیسی روایتی علاج کی تکنیکیں سیکھی

طلبہ کا کہنا ہے کہ اس طب کے بارے میں آگاہی اور تعلیم میں اضافہ ہو رہا ہے

نیپال میں روایتی چینی طب کے مراکز پہلے سے موجود ہیں

نیپال کی حکومت چین کے ساتھ روایتی طب کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کر رہی ہے

روایتی چینی طب دنیا بھر میں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے مقبول ہو رہی ہے۔

چینی طب کے عالمی فروغ سے صحت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو تقویت ملے گی۔

ہیفے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!