اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتمام متعلقہ فریق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے جلدازجلد...

تمام متعلقہ فریق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے جلدازجلد اقدامات،مزید کشیدگی سے گریز کریں،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

آستانہ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا  ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کو جلد اقدامات کرکے مزید کشیدگی سے بچنا چاہیے۔

شی نے یہ بات منگل کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کے دوران کہی۔

شی نے کہا کہ چین کو اسرائیل کے ایران پر فوجی حملے کے باعث مشرق وسطیٰ میں اچانک پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ چین ایسی کسی بھی کارروائی کی مخالفت کرتا ہے جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تصادم مسائل کا حل نہیں ہے اور خطے میں کشیدگی کا بڑھنا عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کے منافی ہے۔

شی نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!