اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیل کے سینگ سے بنی ہورن کنگھیاں فوژو کی ثقافتی پہچان بن...

بیل کے سینگ سے بنی ہورن کنگھیاں فوژو کی ثقافتی پہچان بن گئیں

بیل کے سینگ سے بنی ’ہورن کنگھی‘ چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے دارالحکومت فوژو کے 3 بڑے ثقافتی ورثوں میں سے ایک ہے۔

یہ کنگھی قدرتی بیل کے سینگوں سے تیار کی جاتی ہےاور اس کا تعلق 700 سال پرانی روایت سے ہے۔ فوژو کی ’ہورن کنگھی‘ کو صوبہ فوجیان کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

فوژو کی ’ہورن کنگھی سازی‘ کے نمائندہ کاریگر، چھن لیان شِن، بچپن سے ہی اس روایتی ہنر میں رچے بسے ہیں اور اس کے ساتھ گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): چھن لیان شِن، ہورن کنگھی سازی کے ہنر کا وارث، فوژو

"اپنے خاندان کے اس ہنر کا چوتھی نسل کا وارث ہونے کے ناطے میں نے 14 سال کی عمر میں ہورن کنگھیاں بنانا سیکھنا شروع کی تھیں۔ اب مجھے یہ کام کرتے 44 سال ہو چکے ہیں۔ ایک بیل کے سینگ کو کنگھی میں بدلنے کے 24 مراحل ہوتے ہیں۔ اسے مکمل کرنے کے لئے 2 ہزار سے زیادہ بار پالش کرنا پڑتی ہے۔ میں نے اپنے خاندانی طریقے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ یوننان، ہونان، گوانگ شی اور دیگر علاقوں کا بھی سفر کیا تاکہ دوسرے کاریگروں سے بھی سیکھ سکوں۔سال 1998 کے آس پاس میں اپنے آبائی علاقے میں واپس آ گیا اور یہاں کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے دیہاتیوں کو یہ ہنر سکھایا اور انہیں ورکشاپس قائم کرنے میں رہنمائی فراہم کی ہے۔ آج گاؤں میں ایک درجن سے زیادہ ورکشاپس کام کر رہی ہیں جہاں سالانہ 5سے 6 لاکھ ہورن کنگھیاں تیار ہوتی ہیں۔ زیادہ تر آرڈرز  آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے آتے ہیں۔ ان ورکشاپس کی سالانہ پیداوار ایک کروڑ یوآن (تقریباً 14 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہے۔ہماری خواہش ہے کہ فوژو کی ‘3 ثقافتی پہچانوں’ میں سے ایک ’ہورن کنگھی‘ کا یہ ہنر نسل در نسل منتقل ہوتا رہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ فوژو کے اس روایتی فن کی خوبصورتی کو جان سکیں۔”

 فوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

1۔ ’ہورن کنگھی‘ فوژو کی ‘3 ثقافتی پہچانوں’ میں سے ایک ہے۔

2۔   بیل کے قدرتی سینگ سے کنگھی بنانے کا یہ روایتی ہنر 700 سال پرانا ہے۔

3۔  ایک کنگھی کی تیاری کے 24 مراحل ہیں جبکہ اسے 2 ہزار بار پالش کیا جاتاہے۔

4۔  چھن لیان شِن ایک مقامی کاریگر ہیں جو 44 سال سے یہ کام کر رہے ہیں۔

5۔  انہوں نے 14 سال کی عمر میں یہ فن سیکھا اور مقامی دیہاتیوں کو بھی سکھایا۔

6۔ گاؤں کی 12سے زیادہ ورکشاپس میں سالانہ 5سے 6 لاکھ ہورن کنگھیاں تیار ہوتی ہیں۔

7۔ ان ورکشاپس کی سالانہ پیداوار ایک کروڑ یوآن (تقریباً 14 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکی ہے۔

8۔  ان کنگھیوں کے زیادہ تر آرڈرز آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے آتے ہیں۔

9۔  چھن لیان شِن کی خواہش ہے کہ یہ ہنر زندہ رہے اور نسل درنسل آگے منتقل ہوتا رہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!