اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-سری لنکا-مالدیپ سیاحتی فورم کولمبو میں شروع ہوگیا

چین-سری لنکا-مالدیپ سیاحتی فورم کولمبو میں شروع ہوگیا

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں چین-سری لنکا-مالدیپ سیاحتی فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران سری لنکن فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا)چین-سری لنکا-مالدیپ سیاحتی فورم کا کولمبو میں آغاز ہوگیا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ فورم میں سرکاری عہدیداران، سیاحت اور ہوابازی کے شعبوں کے نمائندگان، ماہرین اور سکالرز سمیت 100 سے زائد لوگ شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کی وزیراعظم ہارینی امرسوریا نے بنیادی شہری سہولیات، عوامی رابطوں، تعلیم، ثقافت اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کے لئے چین کی طویل مدتی اور قیمتی حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔

سری لنکن وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ فورم خطے میں باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرے گا، وژن کو مکالمے میں اور مکالمے کو عملی اقدامات میں بدلے گا اور تینوں ممالک کے عوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

سری لنکا میں چین کے سفیر چھی ژین ہونگ نے کہا کہ چین، سری لنکا اور مالدیپ کے درمیان سیاحتی تعاون صرف ایک سادہ مجموعہ نہیں بلکہ تکمیلی خوبیوں کے امتزاج سے فروغ پانے والی بلندی ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران چین، سری لنکا اور مالدیپ کے درمیان سیاحتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے شاہراہ ریشم کے شہروں کے بین الاقوامی سیاحتی اتحاد کی مشترکہ سرگرمیوں کا آغاز بھی کیا گیا۔

فورم کے دوران مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن میں سیمینار، پریزنٹیشنز، تشہیری مہمات اور کاروباری مذاکرات شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!