اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانقائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش...

قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی

قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،قائمہ کمیٹی نےسولرپر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی،کمیٹی اراکین نےکہا بجٹ سے پہلے مخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکے ذخیرہ کرلئے، بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

جبکہ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینےکامطالبہ کردیا،کہاپی آئی اےکو نئےطیاروں کی لیزپرسیلز ٹیکس سےاستثنا دیا گیا،یہ امتیازی قانون ہےورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے،یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی۔

اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہوائی جہاز کو کیپٹل گڈز کے طور پر لینے سے ایئرلائن متاثر ہوتی ہے،اس تجویز پر اٹارنی جنرل سے بات کر کے دوبارہ کمیٹی میں لائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!