امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سب لوگوں کو فوری طور پر ایرانی دار الحکومت تہران خالی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔ منگل کی صبح ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جا سکتے۔
انہوں نے کہامیں نے بارہا یہ بات دہرائی ہے، سب کو فوری طور پر تہران خالی کرنا چاہیے ، انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔انہوںنے کہا کہ "پہلے امریکہ” کا مطلب کئی عظیم باتیں ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہ ہوں۔
