شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہری اسرائیلی فضائی حملے کے مقام پر جمع ہیں-(شِنہوا)
غزہ(شِنہوا)غزہ کے شہری دفاع نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔
بعد ازاں ایک بیان میں غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی کہ کم از کم 109 افراد شہید ہوئے جبکہ 216 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ شمالی غزہ کی پٹی کے لئے ایک مشکل اور خونی دن ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
