چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں چوتھی چھانگ شا بین الاقوامی تعمیراتی سازوسامان نمائش میں حاضرین کان کنی کے مقصد کے لئے بنائے گئے الیکٹرک آف روڈ ڈمپ ٹرک دیکھتے ہوئے-(شِنہوا)
چھانگ شا(شِنہوا) چوتھی چھانگ شا بین الاقوامی تعمیراتی سازوسامان نمائش (سی آئی سی ای ای) میں صنعت کے ماحول دوست اور جدید حل کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان کو نمایاں کیا گیا ہے جہاں بڑے عالمی صنعتکاروں نے جدید ترین برقی اور ذہین مشینری و ٹیکنالوجیز پیش کیں۔
یہ نمائش جمعرات کو چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں شروع ہوئی جو اتوار تک جاری رہے گی۔ نمائش میں ایک ہزار 800 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں کیٹرپلر اور ہٹاچی تعمیراتی مشینری جیسے عالمی صنعتی رہنما اور سانی اور زوم لیون جیسی بڑی چینی مشینری کمپنیاں شامل ہیں۔
سانی نے اپنے برقی کھدائی کے تصور پر مبنی روبوٹ "ای-موور” کی نمائش کی جو اپنے مستقبل کے طرز کے ڈیزائن کی بدولت حاضرین کی خاص توجہ کا مرکز بنا۔
مسافر گاڑیوں کے برعکس تعمیراتی مشینری کو بجلی اور نئی توانائی پر منتقلی میں زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے جس کی وجہ ان مشینوں کی بجلی کی زائد ضروریات، کام کا طویل دورانیہ اور اکثر کام کا غیر ہموار ماحول ہے۔
سانی تعمیراتی سازوسامان کے شعبے کے لئے ماحول دوست اور بہتر ماحولیاتی نظام کے حصول میں تنہا نہیں ہے۔
بڑی جاپانی کمپنی ہٹاچی کنسٹرکشن مشینری نے بھی اس سال کی سی آئی سی ای ای میں اپنے برقی ریجڈ ڈمپ ٹرک اور ذہین صنعتی حل پیش کئے۔ ان کے نمائشی حصے پر ڈیجیٹل سکرینوں پر "صفر اخراج” کے الفاظ چمکتے رہے جو تعمیراتی مقامات پر کاربن اخراج میں کمی کے ان کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن(سی ایم آئی ایف) کے صدر شو نیان شا کے مطابق ماحول دوست اور جدید سمت ہی چین کی تعمیراتی مشینری کی صنعت میں اعلیٰ معیار کی تبدیلی، بہتری اور ترقی کا راستہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link