چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں واقع پھولوں کے بازار دونان میں خریدار پھول لے کر جارہے ہیں -(شِنہوا)
کونمنگ(شِنہوا)کونمنگ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے جنوب مغرب میں پھولوں کے ایک بڑے فراہم کنندہ صوبے یون نان سے رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں تازہ پھولوں کی زبردست برآمد ہوئی ہے۔
یون نان کے تازہ پھولوں کی برآمدی قیمت جنوری سے اپریل تک36کروڑ یوآن (تقریباً 5کروڑ40ہزار امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 51.4 فیصد زیادہ ہے۔
یون نان میں تازہ پھولوں کی پیداوار اب ملک بھر میں مارکیٹ شیئر کے 70 فیصد سے زیادہ ہے۔ صوبائی دارالحکومت کونمنگ میں واقع پھولوں کے بازار دونان، جو دنیا کا دوسرا اور ایشیا کا سب سے بڑا تازہ پھولوں کا تجارتی مرکزہے، سے تھائی لینڈ، جاپان، سنگاپور، روس، آسٹریلیا اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت 50 سے زائد ممالک اور خطوں کو تازہ پھولوں کی برآمدات میں مسلسل تیزی دیکھی جارہی ہے۔
روسی کاروباری خاتون ساویلوا ایکترینا نے حال ہی میں کونمنگ میں پھولوں کے ایک مرکز کی انچارج ژو تھیان یی کے ساتھ 2لاکھ 40ہزار کارنیشن پھولوں کے آرڈر پر دستخط کئے ہیں۔ انہیں پھولوں کی 100 سے زیادہ اقسام کے بارے میں بھی بتایاگیا۔
ژو کے مطابق ان کے پھولوں کا مرکز ہر ہفتے 60ہزار تازہ پھول قازقستان بھیجتا ہےجو کہ روس کے ساتھ مل کر گزشتہ سال سے تازہ چینی پھولوں کی طلب میں مسلسل اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔
یون نان کے پھولوں کی برآمد کو آسان بنانے کے لئے کونمنگ کسٹمز نے اپنی خدمات کو مسلسل بہتر بنایا ہے، بندرگاہوں پر کلیئرنس کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے اور کاروباری اداروں کے لئے کسٹم اخراجات کو کم کیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link