اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے کیٹرنگ کی صنعت کے اعلیٰ معیار کے فروغ کے لئے...

چین نے کیٹرنگ کی صنعت کے اعلیٰ معیار کے فروغ کے لئے قواعد و ضوابط پر نظرثانی کردی

چین کےجنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے کےشہر نان ننگ کے ایک ریستوران میں شہری خاندانی ملاپ کے موقع پر کھانا کھا رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے ملکی طلب کو بڑھانے اور کھپت کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کے طور پر ملک کے کیٹرنگ کے شعبے کی بھرپور ترقی کو فروغ دینے کے لئے نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے جو چین کی کھپت پر مبنی معیشت کا ایک اہم ستون ہے۔

وزارت تجارت اور قومی ترقی واصلاحات کمیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ  تازہ ترین قوانین میں ایسی ترامیم شامل ہیں جو صنعت کی ترقی میں مدد، خوراک کے ضیاع کی روک تھام اور کام کی جگہ کے تحفظ کو بڑھاتی ہیں۔

یہ قواعد و ضوابط کیٹرنگ سے وابستہ اداروں کو بین الاقوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے اور خصوصی مقامی کھانوں کے تحفظ اور جدیدیت کو فروغ دینے کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

نظر ثانی شدہ قواعد 15 جون سے نافذ العمل ہوں گے۔

ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد کاروبار کیٹرنگ کے شعبے سے منسلک ہیں اور  یہ شعبہ مقامی کھپت کے لئے ایک اہم محرک کے طور پر ابھرا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں  چین کے کیٹرنگ سے وابستہ کاروبار کی کل آمدنی  55.7 کھرب یوآن (تقریباً 774.28 ارب امریکی ڈالر) رہی جو اشیائے صرف کی کل خوردہ فروخت کے 11 فیصد سے زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!