تھائی لینڈ کے شہر رایونگ میں چینی کار ساز کمپنی چھانگ آن آٹو موبائل کے تھائی لینڈ پلانٹ کے افتتاح کا منظر-(شِنہوا)
رایونگ(شِنہوا)چین کی کار ساز کمپنی چھانگ آن نے تھائی لینڈ میں اپنے پلانٹ کا افتتاح کردیا جہاں کمپنی کی 2 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار ویں گاڑی اسمبلی لائن سے باہر آئی جو کمپنی کی عالمی توسیع میں اہم سنگ میل ہے۔
یہ چھانگ آن آٹوموبائل کی بیرون ملک گاڑیوں کی پہلی فیکٹری ہے جو تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے رایونگ میں واقع ہے۔ اس پر مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب تھائی بھات (تقریباً 30 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
یہ جدید پیداواری پلانٹ 5 بڑے شعبوں میں مکمل پیداواری صلاحیت کا حامل ہے جن میں ویلڈنگ، پینٹنگ، اسمبلی، انجن اسمبلی اور بیٹری اسمبلی شامل ہیں۔ اس کی ابتدائی سالانہ پیداواری صلاحیت ایک لاکھ گاڑیوں پر مشتمل ہے۔
