سربیا کی وزیر معیشت ایڈریجانا میسارووچ دارالحکومت بلغراد میں چائنہ-سربیا اکنامک اینڈ ٹریڈ کو آپریشن فورم سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)
بلغراد(شِنہوا)بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز میں منعقدہ کانفرنس کے دوران سربیا میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی ماحولیاتی کامیابیاں قومی اسمبلی کے ارکان اور مقامی شہری انتظامیہ کو دکھائی گئیں۔
تقریب میں قومی اسمبلی کی نائب سپیکر مرینا راگوس نے اس پلیٹ فارم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سربیا کے ماحولیاتی ایجنڈے پر چینی کمپنیوں کے مثبت اثرات کو اجاگر کرنے کا موقع قرار دیا۔ انہوں نے سرکردہ چینی اداروں کی نمائندگی کرنے والے ماہرین کی پیش کردہ بصیرتوں کا بھی خیرمقدم کیا جنہوں نے ماحولیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل ہونے والی بہتریوں پر مبنی تفصیلی اعدادوشمار پیش کئے۔
راگوس نے کہا کہ سربیا میں چینی کمپنیوں کی موجودگی نے ملک کی ’’شاندار معاشی ترقی‘‘ میں کردار ادا کیا ہے۔
سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے کہا کہ چین اور سربیا نے ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی کے شعبوں میں فعال تعاون کیا ہے۔ کئی سال کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک نے شراکت داری کو مضبوط بنایا۔ بالخصوص آلودگی میں کمی سے متعلق ٹیکنالوجیز کے فروغ میں پیشرفت کی ہے۔
چینی سفیر نے چینی کمپنیوں کی شمسی اور ہوا سے توانائی حاصل کرنے کے منصوبوں جیسے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی ترقی میں شمولیت کو بھی اجاگر کیا۔
ایچ بی آئی ایس سربیا کے آپریشنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولادان میہائلووچ نے ارکان پارلیمان کو کمپنی کی توانائی کی کارکردگی بہتر بنانے اور کاربن اخراج کم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن(سی آر بی سی) کی سربیا شاخ کے چیف ڈیزائنر الیگزینڈر ووجووڈچ نے کمپنی کی جانب سے نافذ کئے جانے والے "کلین سربیا” منصوبے پر پریزنٹیشن دی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link