چین سے آئے ہوئے دیو ہیکل پانڈا جوڑے کے اعزاز میں بدھ کے روز ویانا کے شوئن برُن چڑیا گھر میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ جوڑا آئندہ 10 برس تک آسٹریا کے دارالحکومت میں سائنسی تحقیق کے مقصد سے اور دوستی کے سفیر کے طور پر قیام کرے گا۔
’ہی فینگ‘ نر اور ’لان یُن ‘ مادہ پانڈا کا یہ دیوہیکل جوڑا 23 اپریل کو آسٹریا پہنچا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلین نے کہا کہ دیو ہیکل پانڈا چین اور آسٹریا کی دوستی کی علامت ہیں۔ اس طرح کے اشتراک سے اعتماد قائم ہوتا ہے اور قومیں ایک دوسرے کے قریب آتی ہیں۔
وان ڈیر بیلین نے کہا کہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ وہ باضابطہ طور پر پانڈا جوڑے کو ان کے نئے گھر میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے دیوہیکل پانڈا آسٹریا کے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔
آسٹریا میں چین کی سفیر چی می بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
پانڈا جوڑے کے شوئن برُن چڑیا گھر پہنچنے کی خوشی میں روایتی چینی شیر رقص کا مظاہرہ بھی تقریب کا باقاعدہ حصہ تھا جسے حاضرین نے خوب سراہا ہے۔ مقامی اسکولوں کےدرجنوں بچوں نے ہاتھوں میں "دل سے خوش آمدید” کے بینرز تھام کر پانڈا جوڑے سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
یہ جوڑا چین اور آسٹریا کے درمیان پانڈا کے تحفظ کے لئےسائنسی تعاون کے تازہ ترین 10 سالہ مرحلے کا حصہ ہےجس کا آغاز 2003 میں ہوا تھا۔ گزشتہ برسوں کے دوران اس اشتراک سے آسٹریا میں پانڈا کے 5بچے پیدا ہوئے جو یورپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ بیماریوں کی روک تھام، عملے کی تربیت اور عوامی آگہی کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
ویانا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link