اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ویتنام سرحدی دریا میں سیاحوں کے لئے کشتی کی سیر کے...

چین ویتنام سرحدی دریا میں سیاحوں کے لئے کشتی کی سیر کے منصوبے کا آغاز

چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر ڈونگ شِنگ میں حال ہی میں سرحدی دریا میں سیاحت کا ایک نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

ڈونگ شِنگ، چین کا وہ واحد شہر ہے جو زمینی اور سمندری دونوں راستوں سے چین کو ویتنام سے ملاتا ہے۔ یہ شہر ویتنام کے صوبہ کوانگ نِنھ کے مونگ کائی شہر کے عین سامنے دریا کی دوسری جانب واقع ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): ہی شین ران، سٹاف ممبر، سیاحتی سرمایہ کار کمپنی، گوانگ شی

’’ یہ تقریباً 8.5 سمندری میل کی مکمل سیاحتی سیر ہے۔ ایک چکر تقریباً 40 سے 60 منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔ کشتی کا یہ سفر پانی کے کنارے بنے پلیٹ فارم سے شروع ہوتا ہے۔سیاح ریت کے ایک جزیرے، بیلون دریا کے کنارے کےخوبصورت علاقے، مچھلیوں کے شکار والےساحلی علاقے، سیپ پالنے کے مقامات سے ہوتے ہوئے ویتنام کے پُرفضا سیاحتی علاقے ’ٹرا کو ‘سے گزرتے ہیں۔ آخر میں 1377 اور 1378 کے سرحدی نشانات کے درمیان واپسی ہوتی ہے۔‘‘

چین ویتنام سرحدی دریا کی سیر اب ایک خوبصورت اور پُرسکون تفریحی سفر میں تبدیل ہو رہی ہے۔ پانی کے کنارے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے اور سکون پانے کے لئے یہ جگہ بہت ہی موزوں ہے۔

ڈونگ شِنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!