اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور امریکہ کے مابین تجارتی روابط برقرار

چین اور امریکہ کے مابین تجارتی روابط برقرار

چین کے وسطی صوبے ہوبے کےشہر ووہان میں دریائے یانگسی سے بحری جہاز گزررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے اپنے امریکی ہم منصب ادارے کے ساتھ کام کی سطح پر رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

وزارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کا مئوقف واضح اور مستقل رہا ہے کہ وہ اقتصادی اور تجارتی امور پر امریکہ کے ساتھ مشاورت کے لئے تیار ہے۔

حہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں یکطرفہ اضافہ مکمل طور پر امریکی اقدام ہے اور یہ گھنٹی جس نے باندھی ہے وہی اس کو کھو لنے کا ذمہ دار بھی ہے۔

حہ نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر چین پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا اور جبر اور بلیک میلنگ کی کارروائیاں کرنا بند کرے اور باہمی احترام کی بنیاد پر مساوی بات چیت سے اختلافات کو حل کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!