میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام میکسیکو سٹی میں اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)
میکسیکوسٹی(شِنہوا)میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا کہ میکسیکو نے امریکہ کو ایک سفارتی نوٹ بھیجا ہے۔ میکسیکو نے یہ اقدام اس وقت کیا جب انہیں اطلاعات ملیں کہ واشنگٹن غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کے لئے مشترکہ سرحد کے قریب ایک نیا فوجی اڈہ قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں شین بام نے اعتراف کیا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے لئے اس کے اپنے علاقے میں ایک خودمختار معاملہ ہے لیکن اس سے میکسیکو پر اثر نہیں ہونا چاہئے یا اس کی حدود کو عبور نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم سلامتی کے حوالے سے اسی تعاون کی توقع کرتے ہیں جو اب تک ہم نے کیا ہے ۔
اگرچہ مجوزہ امریکی فوجی تعیناتی کا خاص مقصد واضح نہیں ہے لیکن شین بام نے اس بات پر زور دیا کہ میکسیکو ہجرت کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور امید رکھتا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کرنے اور سرحدی برادریوں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 اپریل کو 4 وفاقی محکموں کے سربراہان کو ایک یادداشت ارسال کی تھی جس میں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ فوج کو امریکا اور میکسیکو کی سرحد کے ساتھ وفاقی زمین کے استعمال اور اس کا دائرہ اختیار حاصل کرنے کی اجازت دی جائے اور ٹرمپ انتظامیہ سرحد کے ساتھ فوجی اڈے کے قیام کا جائزہ لے رہی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link