کمبوڈیا کے صوبے پورست میں کمبوڈیا کے سب سے اونچے پل کے منصوبے کا فضائی منظر-(شِنہوا)
نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعاون ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک نمونہ بن گئے ہیں جس میں انسانیت کے مشترکہ مستقبل اور بین الاقوامی تعلقات کی ایک نئی جہت بھی ہے۔
وانگ نے شِنہوا کے ساتھ ایک تحریری انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی کے تحت مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ کمبوڈیا معاشرے کی تعمیراعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کے ایک نئے دور میں داخل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا نے 1958 میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور چین اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کی طرف سے فروغ پانے والی ان کی روایتی دوستی مسلسل ترقی کر رہی ہے جو مختلف معاشرتی نظاموں اور مختلف ممالک کے مابین باہمی احترام اور مساوی سلوک کا نمونہ بن گئی ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں ان کے دوستانہ اور عملی تعاون میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
