اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ کا ایک تہائی حصہ اب ہمارے فوجی کنٹرول میں ہے، اسرائیل

غزہ کا ایک تہائی حصہ اب ہمارے فوجی کنٹرول میں ہے، اسرائیل

اسرائیل کے غزہ سے ملحقہ جنوبی سرحد سے غزہ کی تباہ شدہ عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں- (شِنہوا)

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی جنوبی پٹی میں تقسیم کی نئی لکیر موراغ راہداری کو وسعت دے رہی ہے اور اب تک تقریباً ایک تہائی علاقے کو اسرائیلی فوج کے مکمل کنٹرول کے حامل سکیورٹی زونز میں تبدیل کر چکی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جاری کردہ انفوگرافک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ موراغ راہداری رفح اور خان یونس کے درمیان کے علاقے سے گزر رہی ہے جس سے رفح کو خان یونس اور وسطی غزہ سے الگ کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں جنوبی غزہ کا سب سے بڑا شہر خان یونس تقریباً مکمل طور پر تباہ نظر آتا ہے جہاں صرف چند انتہائی متاثرہ عمارتیں باقی بچی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ اس آپریشن کے تحت اسرائیلی دفاعی افواج(آئی ڈی ایف) نے پورے غزہ میں کئی اہم علاقوں اور راستوں پر مکمل فوجی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ غزہ کی پٹی کے تقریباً 30 فیصد علاقے کو اب آپریشنل سکیورٹی حدود قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں تمام انسانی امداد کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔ اس نے 18 مارچ کو حماس کے ساتھ 2 ماہ کی جنگ بندی ختم کرتے ہوئے ہلاکت خیز فضائی اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دئیے تھے۔

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان تازہ حملوں میں اب تک  ایک ہزار 652 فلسطینی شہید اور 4 ہزار 391 زخمی ہو چکے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار 432 افراد زخمی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!