چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے لائی چھنگ تے کی قیادت میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) حکام کی مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور تائیوان کے مفادات کو فروخت کرنے کا قابل نفرت اقدام قراردیا ہے۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ان سے چپ بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی کی امریکہ میں سرمایہ کاری میں توسیع، امریکہ کی جانب سے تائیوان پر 32 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور اس پورے معاملے پر لائی چھنگ تے کے رویہ سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ژو کے مطابق ڈی پی پی حکام "تائیوان کی آزادی” کے لئے جزیرے کی بنیادی اسٹریٹجک صنعتوں کو رضاکارانہ طور پر فروخت کرچکے ہیں تاہم بدلے میں تائیوان کو اب بھاری امریکی ٹیکسوں کا سامنا ہے جس نے جان بوچھ پر پیدا کردہ امریکہ ۔ تائیوان نام نہاد مضبوط تعلقات کا بھرم توڑدیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ٹیکس کے غلط استعمال اور یکطرفہ عالمی تجارتی جنگ کی اشتعال انگیزی کے تناظر میں ہم نے نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات بلکہ عالمی تجارتی قوانین اور عالمی شفافیت و انصاف کے تحفظ کے لئے بھی فوری اور ٹھوس جوابی اقدامات کئے ہیں۔
مین لینڈ کی ہمت اور اعتماد کے لئے تائیوان میں ستائش کا تذکرہ کرتے ہوئے ژو نے کہا کہ جب تک آبنائے تائیوان میں امن ہوگا اور ہم وطن متحد رہیں گے تو آبنائے تائیوان کی دونوں اطراف مشترکہ طور پر چینی قوم کی معیشت کو مضبوط اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرکے تجدید شباب کو حاصل کرسکتی ہے۔
ژو نے انٹیل کے ساتھ ٹی ایس ایم سی کے معاہدے اور امریکہ کی جانب سے تائیوان کی سیمی کنڈکٹر صنعت کو ختم کرنے پر جزیرے کے بڑھتے ہوئے خدشات پر کہا کہ ڈی پی پی حکام آزادی کے حصول کے لئے ٹی ایس ایم سی کو عرصہ دراز سے امریکہ سے وفاداری کے طور استعمال کرتے رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب لائی تائیوان کی سیمی کنڈکٹر صنعت کو اٹھا کر پھینک دے گا۔
ژو نے کہا کہ اگر ڈی پی پی حکام نے تائیوان کو فروخت اور تباہ کرنے کا عمل جاری رکھا تو تائیوان کی صنعتیں اور رہائشی نہ صرف ملازمتوں سے محروم ہوجائیں گے بلکہ مستقبل میں ترقی کے مواقع سے بھی کھو دیں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link