پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینامریکی ٹیکس میں اضافے کی کوئی معاشی منطق نہیں ہے، چین

امریکی ٹیکس میں اضافے کی کوئی معاشی منطق نہیں ہے، چین

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چین کی بعض مصنوعات پر 245 فیصد ٹیکس عائد کرنا معاشی منطق کے منافی ہے ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین کی بعض مصنوعات پر 245 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی کوئی معاشی منطق نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس نے 15 اپریل کو اپنی ویب سائٹ پر سیکشن 232 کی تحقیقات سے متعلق ایک حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کو جوابی کارروائی کے نتیجے میں امریکہ کو درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیکس کا سامنا کرنے پڑے گا۔

ایک متعلقہ سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے یہ واضح کردیا ہے کہ امریکہ کے چین پر بھتہ خوری ٹیکس میں اضافہ محض اعداد وشمار کا کھیل بن چکا ہے۔ جس سے معاشی طورپر اب کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا اب یہ ٹیکس امریکہ کے لئے دوسروں کو مجبور کرنے اور بدمعاشی کا ایک ہتھیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین ایسے جنگیں لڑنا نہیں چاہتا تاہم وہ اس سے ڈرتا بھی نہیں ہے یہ بھی یاد رہے کہ ٹیکس اور تجارتی جنگوں کا کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگرامریکہ ٹیکس اعدادوشمارکا یہ کھیل کھیلنا جاری رکھتا ہے تو اسے نظرانداز کردیا جائے گا تاہم اگرامریکہ چین کے حقوق اور مفادات کو حقیقی نقصان پہنچانا جاری رکھے گا تو چین بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے آخری دم تک لڑے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!