چین کی ریلوے کے مسافر دورے 2025 کے پہلے 2ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4.7 فیصد بڑھ کر 72کروڑ 60لاکھ تک پہنچ گئے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط سفر کی طلب اور بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی صلاحیت کی بدولت ریلوے مسافر دوروں نے ایک نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے جمعرات کو ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس مدت میں ریلوے سے تقریباً 1.074 ارب مسافر دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد زیادہ ہے۔
خاص کر غیر ملکی مسافروں کے دورے گزشتہ برس کی نسبت 30 فیصد بڑھ کر 36 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئے۔
ریلوے آپریٹر کے مطابق اس نے بڑھتی ہوئی سفری طلب کو پورا کرنے کے لئے نقل و حمل کی صلاحیت میں فعال طریقے سے اضافہ کیا جس میں یومیہ ٹرینوں کی تعداد 7.4 فیصد اضافہ، بگ ڈیٹا کی مدد زیادہ سائنسی بنیادوں پر انتظامات اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے دور دراز علاقوں میں سست ٹرینوں کا مسلسل آپریشن شامل تھا۔
ادارے نے سیاحت اور کھپت کے فروغ کے لئے جنوری سے مارچ کے درمیان 187 سیاحتی ٹرینیں بھی چلائی جو گزشتہ برس کی نسبت 30 فیصد زائد تھیں۔ اس کے علاوہ چین-لاؤس ریلوے کا ہموار آپریشن یقینی بنانے کے لئے بھی کام کیا گیا جس میں اس مدت کے دوران 85 ہزار مسافروں نے سرحد پار سفر کیا جو 32.2 فیصد زیادہ ہے۔
ریلوے مال برداری حجم میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔
قومی ریلوے انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ریلوے سے تقریباً 1.25 ارب ٹن سامان کی منتقلی ہوئی جو ایک برس قبل سے ایک فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link