اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین مخالف پروپیگنڈہ مشین اپنے جھوٹ تلے دب گئی

چین مخالف پروپیگنڈہ مشین اپنے جھوٹ تلے دب گئی

کینبرا(شِنہوا) امریکی ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ)کی حالیہ فنڈنگ منجمد  کرنےکے اثرات جاری ہیں اور اب اس نے آسٹریلین اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ(اے ایس پی آئی)  کو زبردست دھچکا لگا یا ہے۔

فروری کے اوائل میں اے ایس پی آئی  کی ایک اہم رکن بیتھنی ایلن نے ادارے کی سرکاری ویب سائٹ اور اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متعدد "پریشانی کے خطوط” شائع کئے جس میں انہوں نے امریکی حکومت کے "فنڈنگ منجمد”  کرنے کی مذمت کی۔

ان کے بیانات نے اے ایس پی آئی   کی "انصاف کے وکیل علمی ادارے” کی شبیہ کو چکنا چور کردیا اور چین سے متعلق مسائل کے حوالے سے مغربی میڈیا اور تھنک ٹینک خاص کر خود اے ایس پی آئی  کی جانب سے "ڈیٹا کی ہیرا پھیری” کے طویل مدتی پیٹرن کو بے نقاب کیا۔

ایلن نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلے نے ان غیر سرکاری تنظیموں(این جی اوز) اور نیٹ ورکس کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو انہیں چین مخالف معلومات فراہم کر رہے تھے، اس کی وجہ سے درجنوں غیر منافع بخش ادارے افراتفری کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں معطلی، برطرفیوں یا بندش کا سامنا ہے۔

انہوں نے این جی اوز کےلئے  آواز بلند کی تاہم انہوں نے یہ تذکرہ نہیں کیا  کہ اے ایس پی آئی کا اپنا مشکوک عطیہ نیٹ ورک تھا جو اس کے خود ساختہ آزاد، غیر جانبدار بینر  تلے کام کر رہا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!