چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وے فانگ کے ضلع ہان تنگ میں واقع پتنگ سازی کے ایک کارخانے میں خواتین محنت کش پتنگ تیار کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ ہوا جس کی وجہ پیداواری شعبے کی مضبوط کارکردگی اور مشترکہ میکرو پالیسیوں کے مسلسل اثرات ہیں۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری ۔ فروری مدت کے دوران چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد اضافہ ہوا جو 2024 کی سال بھر کی شرح نمو سے 0.1 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور پر صنعتی پیداوار میں توسیع سازوسامان کے پیداواری شعبے کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ہوئی جسے گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران انتہائی مسابقت کے باوجو حاصل کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق شعبوں کے اعتبار سے اس مدت کے دوران کان کنی کی ویلیو ایڈڈ میں 4.3 فیصد، پیداوار میں 6.9 فیصد اور بجلی، تھرمل بجلی ، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق سازوسامان کے پیداواری شعبے کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 10.6 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی سال بھر کی شرح نمو سے 2.9 فیصد پوائنٹس زائد ہے جس سے مجموعی صنعتی پیداوار کی مستحکم ترقی کو مضبوط تعاون ملا۔
