آسٹریا کے اکنامک چیمبرز کے نائب صدر کرسٹوف میٹزنیٹر آسٹریا کے شہر ویانا میں تیسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کی تشہیری تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ویانا(شِنہوا) چائنہ کونسل برائے بیرونی تجارتی تشہیر (سی سی پی آئی ٹی) کے زیر اہتمام ایک چینی کاروباری وفد نے 13 سے 16 مارچ تک آسٹریا کا دورہ کیا۔
آسٹریا میں نئی حکومت کے قیام کے بعد آسٹریا کا دورہ کرنے والا یہ پہلا بڑا چینی وفد تھا۔
دونوں اطراف کے کاروباری اداروں نے گاڑیوں ، زراعت اور خوراک کی تیاری سمیت دیگر صنعتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تعاون کے متعدد معاہدوں تک پہنچے۔
دورے کے دوران سی سی پی آئی ٹی کے چیئرمین رین ہونگ بن نے مقامی سیاسی و کاروباری نمائندوں اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ چین اقتصادی و تجارتی تعاون میں اضافے ، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار بہاؤ کے فروغ سے متعلق تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
آسٹریا کی کاروباری برادری کے نمائندوں نے چینی کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔
انہوں نے اس کا بھی اظہار کیا کہ مزید چینی کاروباری ادارے آسٹریا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کریں گے۔
