منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کے بغیر انسان نئے ٹن۔کلاس ٹرانسپورٹ طیارے کی پہلی کامیاب پرواز

چین کے بغیر انسان نئے ٹن۔کلاس ٹرانسپورٹ طیارے کی پہلی کامیاب پرواز

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ژو ہائی میں 13ویں چائنہ بین الاقوامی ہوابازی وایرواسپیس نمائش یا  ایئر شو چائنہ 2021 میں حملہ کرنے والی بغیر انسان فضائی گاڑی(یواے وی) کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ بغیرانسان ٹن۔کلاس ٹرانسپورٹ طیارے ٹی پی 1000 نے چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں کامیابی سے اپنی پہلی پرواز مکمل کرلی۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں بتایا کہ یی۔ٹونگ یو اے وی سسٹم کمپنی لمیٹڈ کے ڈیزائن اور تیار کردہ اس  طیارہ نے ہفتے کے روز شان ڈونگ کے ایک ہوائی اڈے پر 26 منٹ تک پرواز کی ۔اس کی مستحکم کارکردگی نے  ڈیزائن اور قابل اعتماد ہونے کی توثیق کی۔

یہ پہلی پرواز چین میں ہائی۔ اینڈ بغیر انسان شہری ہوابازی آلات کے شعبے میں ایک اور اہم پیشرفت ہے۔

چین کے شہری ہوا بازی تحفظ طریقہ کار کے تحت تیار کردہ ایک بڑے مال بردار ڈرون کی حیثیت سے ٹی پی 1000 میں ایک ہزار کلوگرام کی پے لوڈ صلاحیت، مکمل طور پر لوڈ ہونے پر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار کلومیٹر کی رینج اور 7 مکعب میٹر مال برداری کی جگہ ہے۔

اس کا اڑان کا وزن 3.3 ٹن ہے۔ اس میں 2 انجن ماڈیولر نصب ہیں ، اس میں ایک خود تیارکردہ ملٹی ۔ ریڈنڈنٹ فلائٹ کنٹرول سسٹم کے ساتھ برداشت ، پے لوڈ اور لاگت میں کمی کے فوائد شامل ہیں۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ ٹی پی 1000 میں ایک بڑا عقبی مال برداری دروازہ بھی موجود ہے جس کے ذریعے مختلف منظرناموں میں مواد کی ترسیل اور ہنگامی صورتحال میں ذہین طور پر فضا سے سامان گرانے کا کام لیا جاسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!