اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ایس ایف ایئر لائنز کا بیڑہ 90 مال بردار طیاروں...

چین کے ایس ایف ایئر لائنز کا بیڑہ 90 مال بردار طیاروں تک وسیع

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے ایژو ہوا ہو ہوائی اڈے پر لوگ ایژو-بوداپست کارگو روٹ کے طیارے کے سامنے گروپ فوٹو بنواتے ہوئے-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)بیڑے کے حجم کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی فضائی کارگو کمپنی ایس ایف ایئر لائنز نے اپنے بیڑے کو 90 مال بردار طیاروں تک بڑھا دیا ہے جو عالمی منڈی میں کمپنی کی خدمات مستحکم کرنے میں نمایاں پیشرفت ہے۔

ایس ایف ایئر لائنز کے بیڑے کا چوڑے حجم کا حامل 90واں طیارہ بی 767-300 بی سی ایف اتوار کو شین زین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ کر بیڑے کا حصہ بنا۔

کمپنی نے بتایا کہ اس وقت اس کا 30 فیصد سے زائد مال بردار بیڑا چوڑے حجم والے طیاروں پر مشتمل ہے جو اس کے فضائی روٹ کے نیٹ ورکس میں کلیدی محرک ہیں اور مقامی اور عالمی منازل تک رسائی فراہم کر رہے ہیں۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں قائم ایس ایف ایئر لائنز نے اپنا پہلا طیارہ 2009 میں حاصل کیا اور اپنے کارگو روٹ کا آغاز کیا۔

کمپنی کا کہنا ہے  کہ 2024 میں ایس ایف ایئر لائنز نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ سالانہ 10 لاکھ ٹن سامان کے حجم سے تجاوز کرتے ہوئے 11 لاکھ 70 ہزار ٹن سے زائد سامان کی فضائی نقل و حمل کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!