اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی میانمار میں 25 لاکھ سے زائد قوت بخش نشہ آورگولیاں برآمد

جنوبی میانمار میں 25 لاکھ سے زائد قوت بخش نشہ آورگولیاں برآمد

میانمار کے پولیس اہلکار ینگون میں ایک تقریب کے دوران پکڑی گئی منشیات نذرآتش کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ینگون(شِنہوا)میانمار کے حکام نے جنوبی میانمار کے علاقے باگو سے 25 لاکھ سے زائد قوت بخش نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔

میانمار کے سرکاری روزنامہ دی مرر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد منشیات پولیس نے 10 مارچ کو باگو کی واؤ ٹاؤن شپ میں 22 ویلر گاڑی کا معائنہ کرکے منشیات ضبط کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی بلیک مارکیٹ میں مالیت 3.7 ارب کیاٹ (تقریباً 17لاکھ 61ہزار امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے۔

اس معاملے میں ملوث 3 مشتبہ افراد پر ملک کے انسداد منشیات  قانون کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!