منگل, اگست 19, 2025
پاکستانعمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔  قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ  پیش ہوئے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے۔  ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ درخواستیں یکجا کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے ہزاروں قیدیوں کے معاملات سپرنٹنڈنٹ نے دیکھنے ہوتے ہیں جبکہ ہفتہ میں پانچ دن ان کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونا پڑتا ہے۔ ایک ہی بینچ میں کیسز مقرر ہونے سے ایک ہی دفعہ  پیش ہوجایا کریں گے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!