پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں جدیدیت کے فروغ کے لئے طبی سازوسامان میں جدید ترین...

چین میں جدیدیت کے فروغ کے لئے طبی سازوسامان میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا انضمام

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے چھونگ چھنگ بین الاقوامی نمائشی مرکز میں چینی طبی سازوسامان کی کانفرنس اور نمائش کے دوران سرجیکل روبوٹ نمائش کے لئے رکھا گیاہے۔(شِنہوا)

چھونگ چھنگ(شِنہوا)شنگھائی میں ایک کنسول سے فرانسیسی سرجن یونس اہلال نے مراکش میں روبوٹک بازوؤں کی مدد سے ایک مریض کی رسولی کو حساس انداز سے ہٹایا۔

چین کے مقامی طور پر تیار کردہ تومائی سرجیکل روبوٹ نے 12 ہزار کلومیٹر کے فاصلے کے باوجود براعظموں کے درمیان سرجری کو حقیقت بناکر جغرافیائی فاصلے کو ختم کردیا ہے۔

روبوٹ تیار کرنے والے شنگھائی مائیکرو پورٹ میڈبوٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر لیو یو نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن تکنیک کے ساتھ تومائی روبوٹ طویل فاصلے سے حقیقی وقت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ تصویری منظر اور درست کنٹرول فراہم کرتاہے۔

یہ پیشرفت پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو سرحد پار تھکا دینے والا سفر برداشت کئے بغیر عالمی معیار کی طبی مہارت تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ لیو نے کہا کہ یہ نظام ڈاکٹروں کے لئے جراہی کے کام میں انقلاب برپا کرتا ہے۔ اس سے پہلے بین العلاقائی کارروائیوں کے انعقاد کے لئے وسیع پیمانے پر سفر اور رابطوں کی ضرورت ہوتی تھی۔ اب ماہرین اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ دور سے جراہی کے کام نمٹا سکتے ہیں۔

اب تک تومائی پلیٹ فارم نے فاصلاتی طور پر تقریباً 300 آپریشن کئے جس کا بے عیب حفاظتی ریکارڈ برقرار ہے۔

صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شین گوبِن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی سازوسامان تکنیکی جدیدیت میں سب سے آگے ہے، لہٰذا طبی سامان کی صنعت کی ڈیجیٹل اور ذہین تبدیلی کو چلانے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

طبی سازوسامان کے ساتھ 5 جی اور مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے گہرے انضمام کو تیز کرنا اور ذہین تشخیصی نظام اورفاصلاتی طبی مشاورتی پلیٹ فارمز سمیت جدید ایپلی کیشنز تیار کرنا ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!