اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسینئر چینی عہدیدار اور سابق امریکی وزیر خزانہ کا چین-امریکہ معاشی و...

سینئر چینی عہدیدار اور سابق امریکی وزیر خزانہ کا چین-امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن اور مالیاتی و اقتصادی امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر ہی لی فینگ سابق امریکی وزیر خزانہ ہینری پالسن سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سینئر چینی عہدیدار ہی لی فینگ نے بیجنگ میں امریکہ کے سابق وزیر خزانہ ہینری پالسن سے ملاقات کی جس میں فریقین نے چین-امریکہ معاشی و تجارتی تعلقات اور عالمی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن اور مالیاتی و اقتصادی امور کے مرکزی کمیشن کے ڈائریکٹر ہی لی فینگ نے کہا کہ چین کی معیشت اپنی بحالی کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی تخلیقی جدت پر مبنی ترقی نے شاندار نتائج حاصل کئے ہیں جبکہ منڈی کی توقعات مسلسل بہتر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی طلب کی صلاحیت اور اندرونی گردش کی گنجائش بہت زیادہ ہے۔

ہی لی فینگ نے کہا کہ چین کا نیا ترقیاتی اسلوب تیزی سے ترقی پا رہا ہے، چینی معیشت کے بنیادی اصول برقرار ہیں اور اس کے امکانات روشن ہیں۔

پالسن نے حوالہ دیا کہ امریکہ-چین تعلقات انتہائی اہم ہیں اور ماحول دوست تبدیلی عمومی رجحان ہے۔ پالسن نے کہا کہ پالسن انسٹی ٹیوٹ امریکہ-چین تعلقات کے استحکام اور ماحول دوست اور کاربن کے کم اخراج کی حامل ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!