بدھ, فروری 18, 2026
انٹرٹینمنٹہم ایک دوسرے کو ہمیشہ سپیس دیتے ہیں، اداکار شمعون عباسی و...

ہم ایک دوسرے کو ہمیشہ سپیس دیتے ہیں، اداکار شمعون عباسی و اہلیہ شیری شاہ

پاکستان کے نامور اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی چوتھی اہلیہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انکے بیڈ رومز علیحدہ علیحدہ ہیں۔

شمون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرکے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا وہ ایک دوسرے کو ہمیشہ سپیس دیتے ہیں، یہی بات انکی شادی کو خوبصورت بناتی ہے اور انکے درمیان بہتر رابطے کا سبب بنتی ہے۔

شیری شاہ نے انکشاف کیا کہ انکے علیحدہ کمرے ہیں اور یہ فیصلہ ان کیلئے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، انکا ماننا تھا کہ ایک دوسرے کو سپیس دینا ضروری ہے کیونکہ ہر انسان کو سکون حاصل کرنے کیلئے اپنی ذاتی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کو یہ آزادی دیتے ہیں، وہ ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور بات چیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے، انکا کہنا تھا کہ ذاتی اسپیس رکھنا ایک صحتمند عمل ہے اور وہ ہمیشہ اس اصول پر عمل کرتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!