بدھ, فروری 18, 2026
پاکستاناڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو حاصل سہولیات بارے رپورٹ سپریم...

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو حاصل سہولیات بارے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اڈیالہ جیل حکام نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام بنیادی و اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی، فراہم کمپائونڈ 7 سیلز پر مشتمل، غذا میں دیسی مرغی، مٹن، کھجور، بادام، اخروٹ، شہد، کافی، لسی، مسمی، انار کا تازہ جوس شامل، چہل قدمی کیلئے لان مختص، اخبارات، کتابوں، سائیکلنگ مشین، جم سامان کی سہولت بھی فراہم ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام بنیادی و اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ایک علیحدہ کمپائونڈ میں رکھا گیا ہے جو 7 سیلز پر مشتمل ہے، جس میں 35 قیدیوں کے رہنے کی گنجائش موجود ہے، کمپانڈ کے سامنے 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کیلئے 35 بائی 37 فٹ کا لان بھی مختص ہے جہاں وہ چہل قدمی کے علاوہ اخبارات اور کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں، مزید برآں انہیں ورزش کیلئے سائیکلنگ مشین اور جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی اور چیا سیڈز شامل ہوتے ہیں جبکہ مسمی اور انار کا تازہ جوس بھی ان کی غذا کا حصہ ہے۔

دوپہر کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار، آلو چپس، فرائی انڈہ اور مکس دال فراہم کی جاتی ہے جبکہ شام کی غذا میں بادام، کشمش، ناریل پاڈر، کھجور، کیلا اور سیب کا شیک دیا جاتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!