بدھ, فروری 18, 2026
انٹرنیشنلجنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے دوسرے...

جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز

جنیوا (شِنہوا) اومان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو گیا ہے۔

سعودی میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ ان مذاکرات میں واشنگٹن کی نمائندگی امریکی صدر کے خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایران کے سفارتی اور ماہرین پر مشتمل وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے تصدیق کی کہ ایران اپنی لچک کے ثبوت کے طور پر 60 فیصد افزودہ یورینیم کی مقدار کم کرنے پر بات کر سکتا ہے تاہم انہوں نے ایرانی سرزمین پر یورینیم کی تیاری مکمل بند کرنے کے مطالبے کو قطعی طور پر مسترد کر دیا۔

یہ ملاقات 6 فروری کو اومان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ہو رہی ہے جسے دونوں فریقین نے ایک اچھی شروعات قرار دیا تھا تاہم اس سے کوئی واضح یا نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!