امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں مہنگائی اور اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہو چکا ہے، سٹاک مارکیٹ اور ریٹائرمنٹ فنڈز میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے موثر انداز میں کام کر رہے ہیں، امریکی سرحدیں محفوظ ہیں، جرائم اور قتل کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔




