اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ماحول دوست تبدیلی کے عمل کا فروغ

چین میں ماحول دوست تبدیلی کے عمل کا فروغ

چین کے شمالی شہر تھیان جن میں تھیان جن زیا اقتصادی و  ٹیکنالوجی ترقیاتی علاقے کے گردشی اقتصادی صعنتی پارک میں عملہ خراب ریفریجریٹرز ضائع کررہا ہے۔(شِنہوا)

تھیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تھیان جن کے ایک فضلہ جلانے والے بجلی گھر میں کچرے سے بھرے ٹرکوں سے کچرا اتارنے کے بعد 5 سے 7 دن تک خمیر بننے  کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے اور پھر اسے جلا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے، اس کے بعد یہ توانائی کی پائیدار پیداوار میں مئوثر کردار ادا کرتا ہے۔

دو دہائیوں سے فعال فضلہ جلانے والا بجلی گھر یہ واضح کر تا ہے کہ کس طرح چینی عوام ہمیشہ وسائل کی قدر کرتے ہوئے ان کا مئوثرانداز میں استعمال کرتی ہے، قدیم زمانے سے جڑی یہ روایت چینی تہذیب کی گردشی معیشت کے پائیدارعمل کو ظاہر کرتی ہے۔

پلانٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر لیو شوئے جنگ کا کہنا ہے کہ 2024 میں اس پلانٹ میں یومیہ 800 ٹن سے زائد کچرے کو جلا کر تقرییاً 12 کروڑ کلوواٹ آور بجلی گرڈ میں شامل کی گئی،اس نے تقریباً1 لاکھ گھروں کی ایک سال کی بجلی کی ضرورت کو پورا کیا۔

نانکائی یونیورسٹی میں گردی معیشت اور کم کاربن ترقیاتی تحقیق مرکز کے ڈائریکٹر وانگ جون فینگ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چین میں وسائل کی ری سائیکلنگ کی تاریخ کانسی کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ دھات کی ری سائیکلنگ ملک کی دھاتی صنعت میں وسیع پیمانے پر ہوتی تھی،اس میں بیکار تانبے جیسے مواد کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتا تھا۔ وسائل کی ری سائیکلنگ نے معاشی سرگرمیوں میں معاونت کرنے اور معاشرتی ترقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

دورحاضر میں وسائل کی ری سائیکلنگ کی فرنٹ اینڈ انڈسٹریل چین کی ترقی سے لے کر ری سائیکل کردہ اشیا کی مئوثر تبدیلی تک چین نے بتدریج گردشی ترقی کا ایک نیا راستہ تشکیل دیا ہے جو معاشی قدر کو ماحولیاتی فوائد سے منسلک کرتا ہے۔

ملک بھرمیں جدید خطوط پر کام جاری ہے جس کے ذریعے ضائع شدہ وسائل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے اور ان کی قدر دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!