اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹ"نی جا 2" 12 ارب یوآن آمدن کے ساتھ عالمی باکس آفس...

"نی جا 2” 12 ارب یوآن آمدن کے ساتھ عالمی باکس آفس کی اب تک کی 10 بہترین فلموں میں شامل

امریکی کاؤنٹی لاس اینجلس کے تھیٹر میں بچے "نی جا 2” کا پوسٹر دیکھتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی اینیمیٹڈ فلم "نی جا 2” 2019 کی ڈزنی فلم "دی لائن کنگ” کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک کی 10 سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤیان کے اعدادوشمار کے مطابق ریلیز سے قبل فروخت سمیت فلم کی عالمی آمدنی 12.05 ارب یوآن(تقریباً 1.67 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی۔

یہ کامیابی 29 جنوری کو نئے چینی سال کے موقع پر فلم کی ریلیز کے 20ویں دن سامنے آئی۔

اس سے فلم کے ریکارڈز کی طویل ہوتی ہوئی فہرست میں اضافہ ہوا۔یہ فلم ایک ہی منڈی میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی پہلی فلم اور ایک ارب ڈالر کلب میں شامل ہونے والی پہلی غیر ہالی وڈ فلم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!