اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی اور قازق کاروباریوں کے درمیان مذاکرات کے مفید نتائج برآمد ہوئے،...

چینی اور قازق کاروباریوں کے درمیان مذاکرات کے مفید نتائج برآمد ہوئے، قازق حکام

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کے شہر ہورگوس میں چین قازقستان سرحد پر ہورگوس بین الاقوامی سرحدی تعاون مرکز کا فضائی منظر-(شِنہوا)

الماتے(شِنہوا)قازقستان کے اتامیکن نیشنل چیمبر آف انٹرپرینیورز کے بورڈ کے چیئرمین رائمبیک باتالوف نے کہا ہے کہ چین اور قازقستان کے کاروباریوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی مذاکرات کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں جس میں توانائی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 8 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

رائمبیک باتالوف نے حال ہی میں شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہم اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے، کامیابیوں کے تبادلے اور کاروباری تعاون میں نئے باب کھولنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

10 سے 13 فروری تک 30 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے ایک وفد نے آستانہ اور الماتے کا دورہ کیا اور تیل و گیس کی تجارت، صاف توانائی اور ای کامرس جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے لئے اپنے قازق شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔

رائمبیک باتالوف نے کہا کہ قازقستان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چین کے ساتھ طویل مدتی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ایک کلیدی شراکت دار ہے۔

2013 ء میں قائم ہونے والا اتامیکن نیشنل چیمبر آف انٹرپرینیورز غیر ملکی تجارت کو فروغ دینے اور معاشی قوت کو فروغ دینے میں ایک منفرد کردار ادا کرتا ہے۔ رائمبیک باتالوف نے کہا کہ یہ نہ صرف قازق اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں میں داخل ہونے میں مدد کرتا ہے بلکہ قازقستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک منصفانہ اور آسان کاروباری ماحول بھی پیدا کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!