چین کے صدر شی جن پھنگ چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی جی لین صوبائی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ سننے کے بعد ایک اہم خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ملک کے نجی شعبے کی صحت مند اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار نجی کاروباری اداروں کے بارے میں ایک سمپوزیم میں شرکت کے دوران نجی کاروباری نمائندوں کے خیالات سننے کے بعد ایک اہم خطاب کے دوران کیا۔
شی نے کہا کہ نجی شعبہ نئے دور میں نئے سفر کے دوران وسیع امکانات اور بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ یہ نجی کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا بہترین وقت ہے۔
انہوں نے نجی شعبے کی صحت مند اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اتفاق رائے حاصل کرنے اور اعتماد کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بھی سمپوزیم میں شر کت کی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اس سمپوزیم کی صدارت کی۔
