اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر پر دنیا بھر سے 2 کروڑ سے...

چینی سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر پر دنیا بھر سے 2 کروڑ سے زائد مرتبہ رسائی

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں ایک سیاح عالمی پیداواری کنونشن 2024 میں اوریجن ووکونگ سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر ماڈل کی تصویر بنا رہا ہے-(شِنہوا)

ہیفے(شِنہوا)چین کے اپنے تیار کردہ تھرڈ جنریشن سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر اوریجن ووکونگ پر عالمی سطح پر 2 کروڑ سے زائد مرتبہ رسائی حاصل کی گئی جو ملک کی کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل ہے۔

چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق انہوئی کوانٹم کمپیوٹنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹرکا کہنا ہے کہ 139 ممالک یا خطوں سے صارفین نے اوریجن ووکونگ پر رسائی حاصل کی۔امریکہ،روس،جاپان اور کینیڈا سے صارفین کی سب سے زیادہ سرگرمی دیکھی گئی۔ غیرملکی صارفین کی رسائی کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ سرفہرست ہے۔

اوریجن ووکونگ نے 6 جنوری 2024 کو فعالیت کے بعد سے 3 لاکھ 39 ہزار کوانٹم کمپیوٹنگ امور مکمل کئے ہیں جن میں مالیات اور ادویات جیسی وسیع صنعتوں کا احاطہ کیا گیا۔

کوانٹم کمپیوٹر مقامی طور پر تیار کردہ 72 کیوبٹ سپر کنڈکٹنگ کوانٹم چپ ووکونگ پر چلتا ہے۔ یہ ملک کے سب سے جدید پروگرام اور تقسیم کے قابل سپر کمپیوٹنگ کوانٹم کمپیوٹرز میں سے ایک ہے۔

ووکونگ کا نام مایہ ناز افسانوی بندر بادشاہ سن ووکونگ سےمتاثر ہو کر رکھا گیا جس میں 72 مختلف اقسام میں تبدیل ہونے کی صلاحیت تھی۔اس سے کمپیوٹر کی طاقتور اور ہمہ گیر صلاحیتیں ظاہر ہوتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!