اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں طیارے کے انجن کو جانچنے کی نئی سہولت کی تعمیر...

چین میں طیارے کے انجن کو جانچنے کی نئی سہولت کی تعمیر کا آغاز

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جِنان میں تائیکو (شان ڈونگ) ایئرکرافٹ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ(ایس ٹی اے ای سی او) میں ایک ٹیکنیشن طیارے کے انجن کا معائنہ کررہاہے۔(شِنہوا)

            چھنگ دو(شِنہوا)چین کے صوبہ سیچھوان کے شہر چھونگ ژو میں نجی اعانت سے چلنے والی ہوائی جہازوں کے انجن جانچنے کی پہلی سہولت کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چھونگ ژو بلدیہ حکومت کے تشہیری دفتر کے مطابق 13 فروری کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ژونگ فا تھیان شین (سیچھوان) ایوی ایشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی قیادت میں 2.25 ارب یوآن (تقریباً 31کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا گیا جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے حجم کے ہوائی جہاز کے انجنوں کے لئے اونچائی کی جانچ میں دیرینہ چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

ژونگ فا تھیان شین کے چیئرمین لیو چھن نے کہا کہ 2027 تک مکمل ہونے والی یہ تنصیب، جو ایک ہلکے طیارے کے انجن کی پیداوار کا مرکز بھی ہے، اگلی نسل کے طیاروں کے لئے اہم تحقیق اور ترقیاتی معاونت فراہم کرے گی، جس میں ڈرونز، اڑنے والی کاریں اور کم اونچائی والی گاڑیاں شامل ہیں اور یہ چین کی کم اونچائی والی معیشت کو آگے بڑھائے گی۔

ہوائی جہاز کاانجن جسے اکثر "ہوائی جہاز کا دل” کہا جاتا ہے کو قابل اعتماد بنانے کے لئے انتہائی حالات میں سخت جانچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ حالیہ دہائیوں میں چین نے مقامی طور پر انجن تیار کرنے کے لئے زیادہ اونچائی والے سمولیشن انفراسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

چھونگ ژو اقتصادی ترقیاتی زون کے علاقائی تعاون کے شعبے کے سربراہ لی تاؤ نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہوائی جہازوں کے انجنوں کے لئے اعلیٰ کارکردگی کے محدود ٹیسٹنگ پلیٹ فارم موجود ہیں اور سول مارکیٹ کے لئے دستیاب پلیٹ فارم اس سے بھی کم ہیں۔

لیوتاؤ نے کہا کہ یہ سہولت 100 فیصد مقامی طور پر ڈیزائن اور کنٹرول کی گئی ہے، جس کی کارکردگی بین الاقوامی معیار تک پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدیدیت کو تیز کرنے کے لئے منصوبے کی مدت کو 5 سال سے کم کرکے 3 سال کر دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!