ہفتہ, جنوری 17, 2026
تازہ ترینچین اور کینیڈا نے تجارتی مسائل حل کرنے کے لئے مخصوص اقدامات...

چین اور کینیڈا نے تجارتی مسائل حل کرنے کے لئے مخصوص اقدامات پر اتفاق کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا نے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)، سٹیل، ایلومینیم مصنوعات، سرسوں کے بیج اور زرعی و آبی مصنوعات سے متعلق مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے مخصوص اقدامات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے دونوں ممالک نے مختلف سطح پر جامع مشاورت کے متعدد دور منعقد کئے، جن میں دونوں ممالک کو درپیش معاشی اور تجارتی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے براہ راست پروازوں میں اضافے، کاروباری ماحول کی بہتری اور زرعی مصنوعات کے معائنے اور قرنطینہ کے متعلق  معاملات پر مثبت اتفاق رائے کیا ہے۔

بیان میں وزارت کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ایک روڈ میپ پر دستخط کئے جو چین اور کینیڈا کی نئی تزویراتی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت ایک بڑی کامیابی ہے۔

روڈ میپ کے مطابق دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں عملی معاشی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے کثیرالجہتی اور علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کرنے پر بھی مثبت اتفاق رائے کیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ کینیڈا چین کی نئی توانائی گاڑیوں،سٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کے خلاف اپنے یکطرفہ اقدامات میں مثبت تبدیلیاں کرے گا اور ملک میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور کام سے متعلق مخصوص معاملات پر بھی نظر ثانی کرے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ چین بھی سرسوں کے بیج پر اپنے اینٹی ڈمپنگ اقدامات اور بعض کینیڈین زرعی و آبی درآمدات سے متعلق انسداد امتیاز اقدامات کو متعلقہ ضوابط کے مطابق ایڈجسٹ کرے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ  توقع ہے کہ ان انتظامات سے دوطرفہ صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!