ہفتہ, جنوری 17, 2026
تازہ ترینبجلی چوری، کم ریکوریز، بڑھتا سرکلر ڈیٹ، پاور سیکٹر کی ایکویٹی 800...

بجلی چوری، کم ریکوریز، بڑھتا سرکلر ڈیٹ، پاور سیکٹر کی ایکویٹی 800 ارب روپے منفی ہوگئی

بجلی چوری، کم ریکوریز، بڑھتے سرکلر ڈیٹ بوجھ کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کی ایکویٹی 800ارب روپے منفی ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے کل واجبات 9.2 کھرب روپے تک پہنچ گئے جبکہ اثاثے 8.4 کھرب روپے رہے ہیں، حکام کے مطابق بجلی شعبے کی آمدن 3.9 کھرب رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق منفی ایکویٹی کی بڑی وجوہات میں ڈسکوز کے نقصانات، بجلی چوری، جنریشن کمپنیوں کی ری پرائسنگ، سرکلر ڈیٹ اور غیر پائیدار کاروباری ماڈل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بجلی شعبے کوچلانے کیلئے حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران ایک کھرب سے زائد کی سبسڈی دی جس میں صرف تقسیم کار کمپنیوں کیلئے 552ارب روپے شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق 10میں سے 6ڈسکوز اب بھی خسارے میں ہیں جبکہ 4 کمپنیوں نے مجموعی طور پر 39ارب منافع ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق منافع کمانے والی کمپنیوں میں گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (13.6ارب)، قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنی (9.4ارب) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (9.6ارب) اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (4.5ارب )شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 6 کمپنیوں نے مجموعی طور پر 258ارب کا خسارہ کیا جبکہ ان کے مجموعی نقصانات 3کھرب تک پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 113ارب کے سالانہ نقصان کیساتھ دوسرے بڑے خسارے کی حامل ادارہ رہی جس کے نقصانات 825 ارب روپے ہوچکے ہیں۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 93ارب کا نقصان کیا جبکہ مجموعی نقصانات 764ارب روپے تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سکھر، حیدرآباد، لاہور اور اسلام آباد کی بجلی کمپنیوں نے بھی اربوں روپے کے نقصانات کئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!