ہفتہ, جنوری 17, 2026
تازہ ترینیووراج، سہواگ کروڑوں کے مالک، میں غریب ہوں، محمد کیف

یووراج، سہواگ کروڑوں کے مالک، میں غریب ہوں، محمد کیف

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا ہے کہ یووراج اور سہواگ کے پاس کروڑوں ہیں میں ان سے کہیں زیادہ غریب ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کامیڈین شو میں کی آئندہ قسط کے سوشل میڈیا پر وائرل ٹیزر میں محمد کیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یووراج اور سہواگ ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں تو ان کی جیبوں سے 5،6 کروڑ روپے گر جائیں جبکہ میں ان کے مقابلے میں بہت غریب ہوں۔

محمد کیف کے بیان پر یووراج سنگھ نے اِن سے سوال کیا کہ وہ اس وقت کون سے برانڈ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں جس پر کیف نے عالمی شہرت یافتہ مہنگے ترین برانڈ کا نام لیا، اس پر یووراج نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ خود کو ابھی غریب کہہ رہا ہے؟۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!