بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے وینیوز کے معاملے پر آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے 2 رکنی وفد نے ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا، وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے تاہم بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا جاری کرتے ہوئے بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔




