نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا جس سے گھر اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال ہوئی ہے تاہم مزید تحقیقات جا ری ہیں۔




