ہفتہ, جنوری 17, 2026
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، سی ڈی اے کو 2 فروری تک درختوں کی...

اسلام آباد ہائیکورٹ، سی ڈی اے کو 2 فروری تک درختوں کی کٹائی سے روکنے کا تحریری حکم جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو 2فروری تک درختوں کی کٹائی سے روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے بتایا کہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی میں درخت کاٹے جا رہے ہیں جو اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈیننس اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سی ڈی اے حکام نے ابھی تک نہیں بتایا ہزاروں درخت کاٹنے کی وجہ کیا تھی۔

عدالت حکم دیتی ہے کہ سی ڈی اے سمیت دیگر فریقین 2فروری تک اسلام آباد میں کوئی درخت نہ کاٹیں۔

عدلت نے سی ڈی اے، وزرات موسمیاتی تبدیلی اور انوائرمنٹل ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت تک تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!